نمازکے آداب

نمازکے آداب

(نماز پڑھنے والے کوچاہے کہ) عاجزی وانکساری اور خشوع وخضوع کی کیفیت پیداکرے اورحضورِقلبی کے ساتھ نماز پڑھے، وسوسوں سے بچنے کی کوشش کرے، ظاہری وباطنی طورپرتوجہ سے نماز پڑھے،اعضاء پر سکون رکھے،نگاہیں نیچی رکھے،(قیام میں) دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھے، تلاوت میں غورو فکر کرے، ڈرتے ہوئے اور خوف زدہ ہو کر تکبیر کہے، خشوع وخضوع کے ساتھ رکوع و سجود کرے، تعظیم وتوقیرکے ساتھ تسبیح پڑھے، اور تشہداس طرح پڑھے گویا اللہ تعالیٰ کودیکھ رہا ہے، (رحمتِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کی) اُمید رکھتے ہوئے سلام پھیرے، اس خوف سے پلٹے کہ نہ جانے میری نمازقبول بھی ہوئی ہے یا نہیں، اور رضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ طلب کرنے کی کوشش کرے۔

Exit mobile version