مرد اور عورت کے ستر کی تفصیل

سوال: مرد کے جسم کا کونسا حصہ سِتر ہے اور نماز میں اس کے لیے سِتر کے کیا احکام ہیں؟🌹•••¶•••🌸•••¶•••🌻
جواب: مرد کے لیے ناف کے نیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک (سِتر) عورت ہے یعنی اس کا چھپانا فرض ہے۔ ناف اس میں داخل نہیں اور گھٹنے داخل ہیں۔ اور جسم کا جو حصہ چھپانا فرض ہے اگر وہ نماز میں چوتھائی کی مقدار کھلا رہا تو نماز نہ ہو گی۔ اور بعض بے باک ایسے ہیں کہ لوگوں کے سامنے گھٹنے بلکہ ران تک کھولے رہتے ہیں یہ حرام ہے۔(بہارِ شریعت)💜❦︎

سوال: عورت کے جسم کا کونسا حصہ سِتر ہے اور نماز میں اس کے لیے سِتر کے کیا احکام ہیں؟📖💙⛓️🌸
جواب: عورت کے لیے منہ کی ٹکلی ، دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوؤں کے سوا سارا بدن چھپانا فرض ہے۔ سر کے لٹکتے ہوئے بال ، گردن اور کلائیاں بھی عورت(یعنی چھپانے کی چیز) ہیں ان کا چھپانا بھی فرض ہے۔ اور جوان عورت کو غیر مردوں کے سامنے منہ کھولنا بھی منع ہے۔ اتنا باریک دوبٹہ جس سے بالوں کی سیاہی چمکے ،عورت نے لے کر نماز پڑھی تو نماز نہ ہو گی۔(بہارِ شریعت)🧡♡︎

سوال: کیا مرد کو دوسرے مرد کا اور عورت کو دوسری عورت کے جسم کا ہر حصہ دیکھنا جائز ہے؟🌸🍃♥️
جواب: جی نہیں! ناف کے نیچے سے لے کر گھٹنوں سمیت تک کا حصہ نہ مرد دوسرے مرد کا دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی عورت دوسری عورت کا دیکھ سکتی ہے۔(بہارِ شریعت)

Exit mobile version