غسل کے فرائض کتنے ہیں ،غسل فرض ہونے کے اسباب کون کونسے ہیں؟

سوال: غسل کے کتنے اور کون کونسے فرائض ہیں؟📖🌹🍃
جواب: غسل کے تین فرائض ہیں:
① کلی کرنا(یعنی منہ کے ہر پُرزے بلکہ ہونٹ سے لے کر حلق کے کنارے تک ہر جگہ پانی بہہ جائے) ، ② ناک میں پانی چڑھانا(یعنی ناک کی سخت ہڈی تک کا ناک کے بالوں سمیت اچھی طرح دھونا) ، ③ تمام ظاہری بدن پر پانی بہانا (یعنی سر کے بالوں سے لیکر پاؤں کے تلوؤں سمیت جسم کے ہر حصے اور ہر بال پر پانی کا اچھی طرح بہہ جانا)۔(نماز کے احکام ، مکتبۃ المدینہ).🧡📚💜

سوال: غسل فرض ہونے کے کتنے اسباب ہیں؟❤️🕋
جواب: غسل فرض ہونے کے پانچ اسباب ہیں:☟︎︎︎
❶ منی کا شہوت سے جدا ہو کر عضو سے باہر نکلنا ، ❷ احتلام ہونا (جیسے سو کر اٹھا اپنے کپرے پر تری پائے) ، ❸ شرمگاہ میں حشفہ (آلہ کا اگلاحصہ) داخل ہونا (خواہ انزال ہو یا نہ ہو دونوں پر غسل فرض ہے) ، ❹ حیض سے فارغ ہونا ، ❺ نفاس سے فارغ ہونا۔(نماز کے احکام ، مکتبۃ المدینہ)🌸🍃📚

سوال: دھونے کی کیا تعریف ہے کیا ایک قطرہ بہانے یا پانی کو تیل کی طرح چپڑ لینے سے دھونے کی تعریف پائی جائے گی؟💛
جواب:۞☜︎︎︎ کسی عضُو کو دھونے سے مراد یہ ہے کہ اس عضُو کے ہر جُز پر کم از کم دو قطرے پانی بہہ جائے ، اگر ایک قطرہ بہایا ، یا پانی کو تیل کی طرح چپڑ لیا تو دھونے کی تعریف نہ پائی گئی۔ ( نماز کے احکام ، مکتبۃ المدینہ)𖣔
💟🌸💟🌸💟🌸💟🌸💟🌸💟

Exit mobile version