عقیدہ کے لغوی معنی دل میں جمایا ہوا یقین ، ایمان اور اعتقاد کے ہیں ۔ عقیدہ کی جمع ”عقائد ”ہے۔ مومن ہونے کیلئے جن باتوں کی دل سے تصدیق اور زبان سے اقرار ضروری ہے ان کو اسلامی عقائد کہا جاتاہے ۔ عقائد کی اصلاح و درستی کے بغیر اچھے سے اچھا عمل بھی اللہ تعالی کی بارگاہ میں قبول نہیں ۔
ارشاد خدا عزوجل ہے :🕋🤲🏻
مثل الذین کفروا بربہم اعمالہم کرمادۣ اشتدت بہ الریح فی یوم عاصف لا یقدرون مما کسبوا علی شیء ذلک ہو الضلل البعید ﴿۱۸﴾🌻🍃
ترجمہ کنزالایمان: اپنے رب سے منکروں کا حال ایسا ہے کہ ان کے کام ہیں جیسے راکھ کہ اس پر ہوا کا سخت جھونکا آیا آندھی کے دن میں ساری کمائی میں سے کچھ ہاتھ نہ لگا ۔ یہی ہے دور کی گمراہی ۔( ابراہیم /18)
📚•••🌺•••📚•••🌺•••📚
⬅️⬅️⬅️لہذا ثابت ہوا کہ اگر کوئی انسان کثیر نیک اعمال کا ذخیرہ جمع کرلے لیکن اس کے عقائد میں فساد ہوتو یہ ذخیرہ راکھ کا ڈھیر ثابت ہوں گے ۔ اسی حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے علماء اہلسنت نے عقائد کے موضوع پر بہت کچھ لکھا ۔ انہیں میں سے ایک مختصر کتاب سیدی اعلی حضرت امام اہلسنت رضی اللہ عنہ کے خلیفہ صدرالافاضل مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃاللہ الھادی نے تحریر فرمائی جس میں آپ علیہ الرحمۃ نے نہایت سلیس اورعام فہم زبان میں اسلامی عقائد بیان کئے ہیں جس سے ایک عام قاری بھی استفادہ کرسکتاہے ۔📚
الحمدللہ عزوجل المدینۃ العلمیۃ یہ کتاب پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہے۔ اس کتاب کو مرتب کرنے کیلئے مولانا محمد حنیف عطاری اور مولانا محمد نوید رضا العطاری جو جامعۃ المدینۃ کے فاضل متخرجین ہیں، کی خدمات حاصل کی گئیں۔
💚”””’⭕”””’🧡”””’⭕”””’💙
اللہ تعالی اور پیارےآقا صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی رضاکےلیےعلم دین حاصل کریں اوردنیااورآخرت کی بھلائیاں حاصل کریں جزاک اللہ خیرا