عشرہ مبشرہ

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کے دس اصحاب وہ ہیں جن کے بہشتی (۴)ہونے کی دنیا میں خبر دے دی گئی ان کو” عشرہ مبشرہ ”کہتے ہیں۔ ان میں چار تو یہی خلفاء رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہیں جن کا ذکر ابھی گزرا باقی حضرات کے اسماء گرامی یہ ہیں۔حضرت طلحہ ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت سعید بن زید ، حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ۔احادیث میں بعض اور صحابہ کرام کو بھی جنت کی بشارت دی گئی ہے چنانچہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حق میں وارد ہے کہ وہ جنت کی بیبیوں کی سردار ہیں اور حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے حق میں وارد ہے کہ وہ جوانانِ بہشت کے سردار ہیں اسی طرح اصحاب بدر اور اصحاب بیعۃ الرضوان کے حق میں بھی جنت کی بشارتیں ہیں۔

Exit mobile version