طہارت سے کیا مراد ہے ،طہارت کی اقسام کونسی ہیں؟ حدث سے کیا مراد ہے ،حدث کی اقسام کونسی ہیں؟

سوال: طہارت سے کیا مراد ہے؟ اس کی کتنی قسمیں ہیں؟🕋
جواب: طہارت کا معنی پاکیزگی ہے ، اس سے مراد نمازی کا حدث اور خبث سے پاک ہونا ہے۔اس کی دو قسمیں ہیں:
①- طہارت صغریٰ (یعنی وضو)
②- طہارت کبریٰ (یعنی غسل)
(بہار شریعت)
❤️••••••💚••••••🧡••••••💛

سوال: حدث سے کیا مراد ہے ، اس کی کتنی قسمیں ہیں؟ ❦︎
جواب: ہر وہ چیز جو بدنِ انسانی سے نکلے ، اس کے نکلنے سے وضو یا غسل کرنا لازم ہو جائے حدث کہلاتی ہے۔
حدث کی دو قسمیں ہیں:
❶- حدث اصغر
❷- حدث اکبر (بہار شریعت)ꨄ︎❥︎
💚»»»»»»»»🔵»»»»»»»»❤️

سوال: حدث اصغر اور حدث اکبر سے کیا مراد ہے؟ ❥︎
جواب: 👈حدث اصغر: یعنی ہر وہ چیز جو بدن انسانی سے نکلے اور اس کے نکلنے سے "وضو” کرنا لازم ہو جائے حدث اصغر کہلاتی ہے۔
👈حدث اکبر: یعنی ہر وہ چیز جو بدن انسانی سے نکلے اور اس کے نکلنے سے "غسل” کرنا لازم ہو جائے حدث اکبر کہلاتی ہے.(بہار شریعت)
🌸••••🌹••••🌻••••🌼••••🌺

سوال: خبث سے کیا مراد ہے؟
جواب: خبث کا معنی پلیدی اور گندگی ہے، خبث سے مراد ہر وہ چیز جس کو شریعت نے گندگی شمار کیا ہو۔🌹🍃

Exit mobile version