سنت اعتکاف کے لیے کونسی شرائط ہیں، کیا نامرد اور خنثٰی مسجد میں اعتکاف کر سکتے ہیں ،کیا معتکف کے لیے اعتکاف کے دوران خاموش رہنا ضروری ہے؟

سوال: سنتِ اعتکاف کے لیے کتنی اور کون کونسی شرائط ہیں؟💐
جواب: سنتِ اعتکاف کے لیے درج ذیل چھ شرائط ہیں:
① مسلمان ہونا ، ② عاقل ہونا ، ③ جنابت (یعنی بے غسلی) سے پاک ہونا ، ④ عورت کا حیض و نفاس سے پاک ہونا ، ⑤ نیت کرنا ، ⑥ روزہ رکھنا۔ (فتاویٰ عالمگیری)📚✒️

سوال: کیا نا بالغ مسجد میں اعتکاف کر سکتا ہے؟
جواب: اگر کوئی نابالغ سمجھدار ہے تو وہ مسجد میں اعتکاف کر سکتا ہے۔(فتاویٰ عالمگیری)*
❥➻•─────────••➻❥
سوال: کیا نامرد اور خنثٰی (یعنی ہیجڑا) مسجد میں اعتکاف کر سکتے ہیں؟
جواب: نامرد اور خنثٰی (یعنی ہیجڑا) دونوں مسجد میں اعتکاف کر سکتے ہیں۔(فتاویٰ بریلی)🌸❣️📚

سوال: کیا معتکف کے لیے اعتکاف کے دوران خاموش رہنا ضروری ہے؟
جواب: معتکف کے لیے اعتکاف کے دوران خاموش رہنا ضروری نہیں ہے بلکہ خاموشی کو ثواب سمجھ کر خاموش رہنا مکروہِ تحریمی ، ناجائز و گناہ ہے۔ اور اگر خاموش رہنا ثواب کی بات سمجھ کر نہ ہو تو کوئی حرج و گناہ نہیں ، اور بری باتوں سے خاموش رہنا تو بہت اعلٰی چیز ہے۔ (بہار شریعت)✷❣️

Exit mobile version