🌴حقوقِ زوجین🌴
☜︎︎︎ (شوہر کے حقوق)📙✒️
♥︎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! جب کوئی شخص اپنی بیوی کو ہم بستر ہونے کے لیے بُلائے اور وہ انکار کر دے اور شوہر اس کے انکار پر غضبناک رہے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔” (مشکٰوۃ شریف ، حدیث 3107)❤️
♥︎ 🌺”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! کہ تم میں سے ہر شخص حاکم ہے اور اپنی رعایا کا جواب دہ ہے۔ بادشاہ اپنی رعایا کا حاکم ہے ، آدمی اپنے گھر والوں کا حاکم ہے ،عورت اپنے خاوند کے گھر اور اولاد پر حاکم ہے ، الغرض تم میں سے ہر شخص حکومت رکھتا ہے اور وہ اپنی رعایا کا جوابدہ ہے۔”(صحیح بخاری ،حدیث 185)📗💚
♥︎💕 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! "جو عورت اپنے شوہر کو تکلیف پہنچائے تو جنت کی حوریں جو اس کے لیے مختص ہیں کہتی ہیں اللہ تجھے برباد کرے تو اسے تنگ نہ کر اور وہ تیرے پاس چند دنوں کے لیے آیا ہے اور عنقریب تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آجائے گا۔”(سنن ابن ماجہ ، حدیث 2014)🕌