حضرت سیِّدُنا امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال و تجہیز وتکفین:

حضرت سیِّدُنا امام مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال و تجہیز وتکفین:

حضرت سیِّدُنا عبدالعزیز علیہ رحمۃاللہ العزیز فرماتے ہیں: ”حضرت سیِّدُنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاوصال10ربیع

الاوّل سن 179 ہجری میں ہوا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہفتے کے دن بیمار ہوئے اوراسی دن اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نو ّے (90) برس کی عمر پائی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وصیت فرمائی کہ مجھے میرے اپنے کپڑوں میں ہی کفن دیا جائے اور جنازہ گاہ میں نمازِ جنازہ اداکی جائے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نمازِ جنازہ کثیر لوگوں نے ادا کی جن میں حضرت سیِّدُنا ابن عیاش، حضرت سیِّدُنا ہاشم، حضرت سیِّدُناابن کنانہ ،حضرت سیِّدُنا شعبہ بن داؤد ،آپ کے کاتب حضرت سیِّدُنا حبیب اور ان کے بیٹے رحمۃاللہ تعالیٰ علیہم اجمعین جیسی شخصیات بھی شامل تھیں۔ کئی لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر مبارک میں بھی اترے۔”

(التمھید لابن عبد البر،مقدمۃ المصنف،باب ذکر عیون من اخبار مالک وذکر فضل موطئہ، ج۱، ص۶۷)
(سیر اعلام النبلاء، الرقم۱۱۸0، مالک الامام، وفاۃ مالک، ج۷، ص۴۳۵)

Exit mobile version