حضرت حنظلہ بن حذیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت حنظلہ بن حذیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ

یہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے صحابی ہیں ۔ ایک مرتبہ اپنے باپ کے ساتھ دربار نبوت میں حاضر ہوئے اوران کے باپ نے ان کے لیے دعا کی درخواست کی حضوررحمت عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ازراہ کرم اپنا دست اقدس ان کے سر پر پھیرا جس کی بدولت ان کو مندرجہ ذیل کرامت ملی۔(2) (اسدالغابہ،ج۲،ص۶۵)

کرامت
سرلگتے ہی مرض غائب

جس قسم کا بھی کوئی مریض انسان یا جانور جب ان کے پاس لایا جاتاتو یہ اپنا
سر اس مریض کے بدن پر لگا دیتے تھے تو فی الفور شفاء حاصل ہوجاتی تھی اورایک روایت میں یہ ہے کہ یہ اپنے ہاتھ میں اپنا لعاب دہن لگا کر اپنے سر پر رکھتے اوریہ دعا پڑھتے: بِسْمِ اللہِ عَلٰی اَثْرِ یَدِ رَسُوْلِ اللہِ پھر اپنا ہاتھ مریض کے ورم پر پھیردیتے تو فوراً مریض شفایاب ہوجاتا۔(1) (کنزالعمال،ج۱۵،ص۳۲۷مطبوعہ حیدرآباد)

Exit mobile version