جن عورتوں کو حیض نہیں آتا ان کی عدت کتنی ہے؟وفات کی عدت کتنی ہے؟مرد نے عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دی تو کیا یہ والا حیض عدت میں شمار ہو گا کہ نہیں؟

سوال: جن عورتوں کو حیض نہیں آتا ان کی عدت کتنی ہے؟🖤✚⃞ᬊ
جواب: ☜︎︎︎آئسہ یعنی عورت کی عمر 55 سال ہو جانے کی وجہ سے حیض نہیں آتا ، ایسی عورت کی عدت تین مہینے ہے۔📚
👈🏻اگر نابالغہ ہونے کی وجہ سے حیض نہیں آتا تو اس کی عدت بھی تین مہینے ہے۔ 💟
👈🏻اگر عمر کے اعتبار سے لڑکی بالغہ ہوئی اور حیض شروع نہیں ہوا تو اس کی عدت بھی تین مہینے ہے۔ (عدت اور احکام) 🌼🍃

سوال: وفات کی عدت کتنی ہے؟🤍❀⃝
جواب:☜︎︎︎ غیر حاملہ کی عدتِ وفات 4 ماہ 10 دن ہے چاہے جوان ہو یا بوڑھی ، بالغہ ہو یا نابالغہ ، رخصتی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔💙
👈🏻 اگر انتقال اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ کو ہوا ہے تو چاند کے حساب سے 4 ماہ 10 دن ہو گی۔🌸🍃
👈🏻 اور اگر انتقال پہلی تاریخ کے بعد کسی اور تاریخ میں ہوا ہے تو 130 دن پورے کرنے ہوں گے۔(فتاویٰ رضویہ)🌻🍃

سوال: عورت کو پہلے حیض آتا تھا مگر اب نہیں آتا اور ابھی وہ سنِّ ایاس(55 سال) کو بھی نہیں پہنچی تو ایسی عورت کی عدت کتنی ہے؟📚🕋
جواب: ایسی عورت کی عدت تین مہینے نہیں بلکہ تین حیض ہے، اب جب تک تین حیض نہ آجائیں یا پھر یہ سنِ ایاس کو نہ پہنچ جائے اس وقت تک اس کی عدت ختم نہیں ہو سکتی۔ اگر اسے کبھی حیض آیا ہی نہیں تھا اور یہ مہینوں کے حساب سے عدت گزار رہی تھی اور دورانِ عدت پہلی بار حیض آگیا تو اب حیض کے مطابق عدت گزارے گی ، یعنی تین حیض کے بعد عدت پوری ہو گی۔ (عالمگیری)🔵❦︎••••♡︎••••🟡❥︎•••••••••𖣔

سوال: مرد نے عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دی تو کیا یہ والا حیض عدت میں شمار ہو گا یا نہیں؟🌸❀⃝♥︎
جواب: ☜︎︎︎مرد نے عورت کو حیض کی حالت میں طلاق دی تو یہ والا حیض عدت میں شمار نہیں کیا جائے گا ، بلکہ اس کے بعد پاکی کے ایّام گزارے گی ، پھر پورے تین حیض ختم ہونے پر عدت پوری ہو گی۔(عامہ کتب فقہ) 🌼🟥 ✚⃞ᬊ

Exit mobile version