جنابت کے اسباب اور ان کا شرعی حکم :

 

جنابت کے اسباب اور ان کا شرعی حکم :

جنابت کے کئی اسباب ہیں : (1)جاگتے میں شہوت کے ساتھ اچھل کر منی کاخارج ہونا ۔ (2)سوتے میں احتلام ہو جانا ۔ (3) ہم بستری کرنا اگرچہ منی خارج نہ ہو ۔ اس کاحکم یہ ہے کہ غسل کئے بغیر نماز پڑھنا، تلاوتِ قرآن کرنا، قرآنِ پاک کو چھونا اور مسجد میں داخل ہونا ناجائز ہے ۔ جو کام جنابت کی حالت میں منع ہیں حَیض و نِفاس کی حالت میں بھی منع ہوں گے لیکن جب تک عورت حائضہ یا نفاس کی حالت میں ہے غسل کرنے سے پاک نہ ہو گی جبکہ جُنُبی غسل کرنے سے پاک ہو جاتا ہے ، اسی طرح حیض و نفاس کی حالت میں بیوی سے صحبت کرنا بھی منع ہے جبکہ جنابت کی حالت میں صحبت کرنا منع نہیں ۔ (احکام القراٰن، سورۃ المائدة، باب الغسل من الجنابة، ۲ / ۴۵۷)
حیض و نفاس سے بھی غسل لازم ہو جاتا ہے ۔ حیض کا مسئلہ سورۂ بقرہ آیت نمبر 222میں گزر گیا اور نفاس سے غسل لازم ہونا اجماع سے ثابت ہے اور تیمم کا بیان سورۂ نساء آیت نمبر 43میں تفصیل سے گزر چکا ۔ مزید تفصیل جاننے کیلئے فقہی کتابوں کا مطالعہ فرمائیں ۔

Exit mobile version