جمعہ کے آداب
(نمازِجمعہ پڑھنے والے کوچاہے کہ) وقت شروع ہونے سے پہلے جمعہ کی تیاری شروع کر دے، نمازِ جمعہ میں حاضری کے لئے سویرے سویرے طہارت کرے کہ جسم کو دھوئے، کپڑوں کی پاکیزگی وصفائی کااہتمام کرے، خوشبو وغیرہ لگائے، لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے(بلکہ جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے)، گفتگو کم کرے، کثرت سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کاذکر کرے، امام کے قریب ہو کر بیٹھے، خطیب کے حکم کی تعمیل کرے، علم حاصل کرنے کے لئے حاضر ہو، پروقار اور پرسکون ہو کر چلے، انگلیاں نہ چٹکائے، چلتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدم رکھے، خاموشی کی عادت اپنائے، کثرت سے خالق ورازق عَزَّوَجَلَّ کا شکر بجا لائے، عاجزی وانکساری کرتے ہوئے مسجد میں داخل ہو، سلام کاجواب دے،خطیب کے منبرپربیٹھ جانے کے بعدنماز وغیرہ نہ پڑھے اورخطیب کے اشارہ کرنے کے بعد سلام کاجواب نہ دے، گفتگو وغیرہ بندکردے،نصیحت قبول کرنے کاپختہ ارادہ کرے، خطیب کے سامنے اور اس کے بیان کرتے وقت ادھراُدھرنہ دیکھے،جب تک خطیب منبر سے نہ
اُترے اورمؤذن اقامت سے فارغ نہ ہولے اس وقت تک نماز کے لئے کھڑانہ ہو(یعنی اقامت سے پہلے کھڑ انہ ہو)۔