توبہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور جنت میں داخلہ

👈 *توبہ🤲 کرنے سے جنت میں داخلہ*

❤️ *اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے*❤️
*📖ترجمہ : اے ایمان والو ! اللہ کی طرف خالص توبہ کرو ! قریب ہے کہ اللہ تم سے تمہارے گناہوں کو مٹادے اور تم کو ان جنتوں میں داخل کر دے جن کے نیچے سے دریا بہتے ہیں ۔*

*📚( سورة التحريم : آیت 8 )*

👈 *توبہ🤲 کرنے والے پر رب کا فضل*

❤️ *اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :*❤️

*📖ترجمہ : توبہ کی قبولیت اللہ پر صرف ان لوگوں کے لئے ہے جو جہالت میں گناہ کر بیٹھیں پھر جلدی توبہ کر لیں تو یہ وہ لوگ ہیں جن کی توبہ اللہ تعالی (اپنے فضل) سے قبول فرماتا ہے اور اللہ خوب جانے والا بہت حکمت والا ہے ۔*

*📚( سورة النساء : آیت 17 )*

👈 *🔥ظلم کے بعد 🤲توبہ اور اصلاح*

❤️ *اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :*❤️

*📖ترجمہ : پھر جس نے اپنے ظلم کرنے کے بعد توبہ کر لی اور اپنی اصلاح کر لی تو بیشک اللہ اس کی توبہ قبول فرمائے گا ۔*

*📚( سورة المائده : آیت 39 )*
اللہ تعالیٰ ہم سب کو معاف فرما دے اور ہمیں سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس دنیا میں رہ کر موت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرما دے آمین یارب العالمین

Exit mobile version