سوال: اگر گواہ فاسق ہوں تو کیا ان کی گواہی سے نکاح منعقد ہو جائے گا؟🌹
جواب: نکاح کے گواہ فاسق ہوں یا اندھے یا ان پر تہمت کی حد (زنا کی شرعی سزا) لگائی گئی ہو، ان کی گواہی سے نکاح منعقد ہو جائے گا۔ لیکن عاقدین ( یعنی دولہا اور دلہن) میں سے اگر کوئی انکار کر بیٹھے تو ان گواہوں کی شہادت سے نکاح ثابت نہیں ہو گا۔ (درمختار)🦚🌸
📚ایجاب و قبول کے متعلق ایک مسئلہ📚
❤️ لڑکی کے باپ نے لڑکے کے باپ سے صرف اتنے لفظ کہے کہ میں نے اپنی لڑکی کا نکاح کیا ،لڑکے کے باپ نے کہا میں نے قبول کیا ،تو یہ نکاح لڑکے کے باپ سے ہوا اگرچہ پہلے سے لڑکے کی منگنی وغیرہ ہو چکی ہو ، اور اگر یوں کہا کہ میں نے اپنی لڑکی کا نکاح تیرے لڑکے سے کیا ،اس نے کہا میں نے قبول کیا ،تو اب لڑکے سے ہوا ،اگرچہ اس نے یہ نہیں کہا کہ میں نے اپنے لڑکے کے لیے قبول کی۔ اور اگر پہلی صورت میں یہ کہتا کہ میں نے اپنے لڑکے کے لیے قبول کی تو لڑکے ہی کا ہوتا۔ (ردالمختار)💛📖💜🌻
سوال: محرمات سے کیا مراد ہے اور نسبی محرمات کون سی ہیں؟*💜📚🌸
جواب:☂︎ محرمات وہ عورتیں ہیں جن سے نکاح حرام ہے۔ اور حرام ہونے کے چند اسباب ہیں جن میں پہلا سبب نسب ہے۔ نسب کی وجہ سے جن عورتوں سے نکاح حرام ہے وہ درج ذیل ہیں:❤️
① ماں , ② بیٹی, ③ بہن, ④ پھوپھی, ⑤ خالہ, ⑥ بھتیجی, ⑦ بھانجی۔ (بہارِ شریعت)🌻