اللہ تعالیٰ سے باتیں کیسے کریں❓
〰️〰️🍃🕋🍃〰️〰️
اللہ تعالیٰ سے بات کرنے کیلئے بھی وقت رکھا کریں۔۔۔ بالکل جیسے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا پروگرام بناتے ہیں۔۔۔
دعوتوں پر جانے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔۔۔۔
کام پر جانے کیلئے وقت کا خیال رکھتے ہیں۔۔۔۔
اب آپ لوگ کہیں گے، رب سے ملاقات کیلئے نماز پڑھتے تو ہیں ہم۔۔۔ پتا کیا نماز سبھی پڑھتے ہیں مگر نماز میں جو خشوع وخضوع ضروری ہوتی وہ ہر کسی کے پاس نہیں ہوتی یہ بھی نصیب والوں کو ملتی ہے۔۔۔ ہم جیسے تو بس سجدے کر کے اٹھ جاتے ہیں۔۔۔۔
تو نا اللّٰہ پاک سے ملاقات کا وقت رکھیں۔ ٹائم مقرر کر لیں ایک، اس میں اچھے سے صاف ستھرے ہو کے صرف اللّٰہ پاک کیلئے خود کو پیارا بنائیں۔۔۔ بہت اہتمام سے اسکے سامنے حاضری دیں۔ کچھ نہیں کرنا آپ نے کوئی نفل نہیں پڑھنے ،کوئی لمبی لمبی تسبیحات نہیں کرنی۔۔۔۔ بس خود کو اپنے رب کیلئے پیارا سا بنائیں، جائے نماز بچھائیں اور بیٹھ جائیں۔۔۔۔
اللّٰہ پاک کو اپنا حال چال سنائیں، اپنی مشکلات بتائیں ۔ بالکل ایسے ہی جیسے اپنے کسی جگری دوست کو بتاتے ہیں۔۔۔ رونا ہے تو رو لیں اسکے سامنے۔۔۔ خوش ہونا ہے تو خوش ہو لیں۔۔۔ اس کو وہ توقعات بتائیں جو آپ نے اپنے رب سے امید کی ہوئیں ہیں۔۔۔ دوسروں سے جو شکوے شکایات اپنے رب کو بتائیں۔۔۔ اپنی کمزوریوں کو اسکے سامنے مانیں اپنی غلطیوں کا اقرار کریں۔۔۔ شکر ادا کریں،معافیاں مانگیں۔۔۔ جو دل کرتا ہے اپنے رب سے وہ بات کریں۔۔۔ جب اٹھنے لگیں تو بالکل ویسے ہی اٹھیں جیسے ایک دوست سے گلے لگ کر پیار محبت سے رخصت کرتے ہیں۔۔۔ آپ اللّٰہ پاک سے ایسے ہی رخصت ہوں۔۔۔
پھر۔۔۔۔ پھر آپ سکون سے بھر جائیں گے۔۔۔ پتا جو شکایات آپ اللّٰہ پاک سے کر کے آئیں ہوں گے نا ،وہ خودبخود ختم ہونے لگیں گی۔۔۔ شکر بڑھ جائے گا۔۔۔ دل صاف ہونے لگے۔۔۔ اور سب سے بڑھ کر اللّٰہ پاک کی ذات کے ساتھ ہونے کا احساس رہنے لگے گا ۔۔۔ آپ تنہا ہو کر بھی تنہا نہیں ہوں گے۔۔۔۔ آپ کے پاس بیٹھنے والے لوگ بھی سکون محسوس کریں۔۔۔ اور پتہ کیا آپکو اپنے رب سے بہترین دوست کہیں نہیں ملے گا۔۔۔ تو اپنے رب سے دوستی کریں۔۔۔۔❤️❤️❤️
اللہ تعالیٰ کے رضا کے لئے علم دین حاصل کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں پر اور قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل کریں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہو گا۔