🌹🌻اصلاح کی کوشش 🌻🌹
🌹بسم اللہ الرحمن الرحیم🌹
🌹صلی اللہ علیہ والہ وسلم🌹
شروع اس پاک ذات کے بابرکت نام سے جو تمام جہانوں اور تمام مخلوقات کا پروردگار ہے ۔ رحیم ایسا کہ اپنے بندوں پر بے حساب رحم فرماتا ہے۔ کریم ایسا کہ جب کرم فرماتا ہے تو خالی جھولیاں بھر دیتا ہے ۔ اور اپنے پیارے حبیب تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے اپنے نافرمانوں کو بھی نعمتوں سے مالا مال فرما دیتا ہے۔
اللہ عزوجل جس نے ہم پر لاکھوں احسانات فرمائے لیکن ایک ایسا احسان عظیم فرمایا کہ ہم اس احسان عظیم کا بدلہ نہ دے سکیں۔ جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔
وہ احسان عظیم یہ کہ اس نے ہمیں انسان بنایا، پھر مسلمان بنایا اور پیارے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی🌹 بنایا۔
کتنی بڑی خوش بختی ہے ہماری کہ جس امت میں آنے کے لیے نبی دعا فرماتے رہے کہ یا اللہ نبوت لے لے اور ہمیں امت محمدیہ میں شامل فرما دیجئے ،
اور ہم کو اللہ عزوجل نے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں پیدا فرمایا دیا۔ سبحان اللہ
ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ پاک کے احسانات کا شکر کریں۔ اس کی بندگی دل وجان سے کریں۔ ہماری دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گی۔ آج سے نہیں ابھی سے کوشش شروع کریں کہ ہم دین کے جو احکامات ہیں وہ سیکھیں ، ان پر عمل کریں۔ اور اپنے گھر میں، بچوں کو اپنے آس پاس نیکی کی دعوت دیں۔ اپنے مسلمان ہونے کا حق ادا کریں۔
سب سے اہم چیز اپنی نیت صاف رکھیں، اپنا دل ہیرے کی طرح صاف رکھیں۔ غیبت ،حسد، بغض، عداوت اس سے دور رہیں یہ جب تک اندر موجود رہیں گی وہاں ایمان نہیں رہے گا۔ اور جہاں ایمان ہو گا وہاں یہ بیماریاں نہیں ہوں گی۔
اللہ عزوجل کی رضا کے لیے علم دین حاصل کریں اور دنیا آور آخرت میں کامیابی حاصل کریں۔ آپ ہمارے لیے دعا کریں۔ ہم آپ کے لیے دعا کرتے ہیں۔ پاک ذات ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین یارب العالمین